Dajjal story in urdu

Salahuddin ayubi

Antichrist2020dajjal.blogspot.com

 ***سلطان صلاح الدین ایوبی کا سنہرا قول****

جب غیر کسی قوم کو تباہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کی نوجوان نسل میں بے حیائی پھیلا دیتے ہیں۔۔۔*

آپ کا یہ عظیم قول تاریخ کے آئینے میں۔۔""

 یہ تاریخ کے اوراق کا وہ شاندار منظر ہے ،جب جولائی سن 1187ء کو حطین کے اس میدان میں سات صلیبی حکمرانوں کی مشترکہ فوجوں کو جو مکةالمکرمہ اور مدینئہ منورہ پر قبضہ کرنے آئی تھی ،سلطان صلاح الدین ایوبی کی فوجوں نے عبرتناک شکست دے کر مکہ اور مدینہ کی طرف بری نظر ڈالنے کا انتقام لے لیا تھا اور اب سلطان صلاح الدین حطین سے مقام سے پچیس میل دور عکرہ پر حملہ آور تھا، سلطان صلاح الدین ایوبی نے یہ فیصلہ اِس لیے کیا تھا کہ عکرہ عیسائیوں کا مکہ تھا، سلطان اُسے اپنے قبضے میں کرکے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا بدلہ لینا چاہتا تھا، دوسرے بیت المقدس پر حملے سے پہلے سلطان عکرہ پر اِس لیے بھی قبضہ کربا چاہتا تھا کہ عیسائیوں کے حوصلے پست ہو جائیں اور وہ جلد ہتھیار ڈال دیں، لہذا اُس نے مضبوط دفاع کے باوجود عکرہ پر حملہ کردیا 

اور پھر 8جولائی 1187ء عکرہ ایوبی افواج کے قبضے میں تھا، اِس جنگ میں عیسائ انٹیلیجنس کا سربراہ ہرمن بھی گرفتار ہوا، جسے فرار ہوتے ہوئے ایک مجاھد کمانڈر نے گرفتار کیا تھا۔۔۔

گرفتاری کے دوران ہرمن نے اس کمانڈر کو خوبصورت لڑکیوں کے ساتھ رہنے  اور بہت سارا سونا بدلے میں دے کر فرار کرانے پیش کش کی تھی، مگر اس مجاھد کمانڈر نے اُسے ٹھکرا دیا، ہرمن کو جب سلطان ایوبی کے سامنے پیش کیا گیا تو ہرمن نے گرفتار کرنے والے کمانڈر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سلطان سے کہا کہ اگر آپ کے تمام کمانڈر اِس کردار کے ہیں جس نے مجھے پکڑ کر لایا ہے تو پھر میں آپ کو یقین کے ساتھ یہ کہتا ہوں کہ آپ کو بڑی سے بڑی ہماری فوج بھی یہاں سے نہیں نکال سکتی

،ہرمن نے کہا، میری نظر انسانی فطرت کی کمزوریوں پر رہتی ہے، میں نے آپ کے خلاف یہی ہتھیار استعمال کیا، میرا ماننا ہے کہ جب یہ کمزوریاں کسی جرنیل میں پیدا ہو جاتی ہیں یا پیدا کر دی جاتی ہیں تو شکست اُس کے ماتھے پر لکھ دی جاتی ہے، میں نے آپ کے یہاں جتنے بھی غدار پیدا کیئے اُن میں سب سے پہلے یہی کمزوریاں پیدا کیں، حکومت کرنے کا نشہ انسانوں کو لے ڈوبتا ہے، سلطان معظم! آپ کا جاسوسی کا نظام نہایت ہی کارگر ہے، آپ صحیح وقت اور صحیح مقام پر ضرب لگاتے ہیں، مگر میں آپ کو یہ بتا نا چاہتا ہوں کہ یہ صرف آپ کی زندگی تک ہے۔۔۔!!!

ہم نے آپ کے یہاں جو بیج بویا ہے، وہ ضائع نہیں ہوگا۔۔ آپ چونکہ ایمان والے ہیں اِس لیے آپ نے بے دین عناصر کو دبا لیا، لیکن ہم نے آپ کے امراء کے دلوں میں حکومت، دولت، لذت اور عورت کا نشہ بھر دیا ہے، آپ کے جانشین اِس نشے کو اتار نہیں سکیں گے اور میرے آنے والےجانشین اِس نشے کو تیز کرتے رہیں گے۔

سلطان ایوبی یہ جو جنگ ہم لڑرہے ہیں، یہ جنگ میری اور آپ کی، یا پھر ہمارے بادشاہوں کی اور آپ کی جنگ نہیں، اب یہ جنگ کلیسا اور کعبہ کے بقاء کی جنگ ہے، جو میرےاور آپ کے مرنے کے بعد بھی جاری رہے گی، اب ہم میدان جنگ میں نہیں لڑیں گے، اب ہم کوئی ملک بھی فتح نہیں کریں گے، بلکہ اب ہم مسلمانوں کے دل و دماغ کو فتح کریں گے، اب ہم مسلمانوں کے مذہبی عقائد کاگھیراؤ کریں گے، اب ہماری لڑکیاں، ہماری دولت، ہماری تہذیب کی یہ کشش جس کو آپ بے حیائی کہتے ہیں، اب یہی تہذیب آپ کے اسلام کی دیواروں میں شگاف ڈالے گی، پھر سلطان معظم دیکھئے گا مسلمان اپنی تہذیب سے نفرت اور یورپ کے ان طور طریقوں سے محبت کریں گے، سلطان معظم! میں جانتا ہوں کہ وہ وقت آپ نہیں دیکھیں گے،اور نہ ہی میں دیکھوں گا، لیکن ہماری روحیں دیکھیں گی۔

سلطان صلاح الدین ایوبی اس جرمن نژاد عیسائیوں کے دماغ ہرمن کی باتیں بڑے غور سے سن رہے تھے ہرمن کہہ رہا تھا

 سلطان معظم !کیا آپ کو جانتے ہیں کہ ہم نے عرب کی سرزمین کو کیوں میدان جنگ بنایا ہے؟ صرف اِس لیے کہ پوری دنیا کے مسلمان اِس خطے کی طرف منہ کر کے عبادت کرتے ہیں اور یہیں پر مسلمانوں کا کعبہ ہے، ہم مسلمانوں کے اِس مرکز کو ختم کر کے رہے گے،سلطان ایوبی ! آپ آج  تو بیت المقدس کو ہمارے قبضے سے چھڑا لیں گے لیکن جب آپ اس دنیا سے اٹھ جائیں گے،تو پھر یہی مسجد اقصیٰ دوبارہ ہماری عبادت گاہ بن جائے گی، سلطان معظم! میں جو پیشن گوئی کر رہا ہوں، یہ ساری باتیں میں اپنی اور آپ کی قوم کی فطرت کو بڑی باریکی غور سے دیکھ کر کر رہا ہوں، ہم لوگ آپ کی قوم کو ریاستوں اور ملکوں میں تقسیم کر  دینگے اور انہیں ایک دوسرے کا دشمن بنا دیں گے اور پھر فلسطین کا نام و نشان نہیں رہے گا، یہودیوں نے اب آپ کی اس قوم کے لڑکوں اور لڑکیوں میں لذت پرستی کا جو بیج بونا شروع کردیا ہے، اب اِن میں سے کوئی بھی کبھی بھی نورالدین 

 زنگی اور صلاح الدین ایوبی پیدا نہیں ہونگے۔

سلطان میری زندگی اب رہے یا نہ رہے میں نے اپنے حصے کا کام کر دیا ہے اب مسلمان نام کا مسلمان تو ہو سکتا ہے مگر اب اس مسلمان قوم میں کوئ مجاھد پیدا نہی ہو گا  

!!!!! ۔ہم جیت چکے ہیں اے ایوبی


Comments