- Get link
- X
- Other Apps
Dajjal story in urdu
- Get link
- X
- Other Apps
دجال کیا کرے گادجال کی طاقت السلام عليكم و رحمتہ ﷲ
میرے عزیز دوستو اور قارئین کرام
میں نے کوشش کی ہے کہ آپ تک وہ تمام تلخ حقائق
پہنچاؤں جو کہ نہ جانے کیوں ہم سی چھپاۓ جا رہے ہیں
دجال ایک فتنہ
دجال شیطان کا سب سے طاقتور ہتھیار
دجال کے دوستوں اور پیروکاروں میں سب سے پہلے تذکرہ آتا ہے سرزمین مقدس سرزمین حجاز کا جہاں آپ کو پہلے یہ بات کہہ دوں کہ آلِ سعود میں بہت سے ایسےلوگ تھے اور ہیں جو اسلام کےخلاف جانے والی سعودی قیادت کی پالیسز کی ہمیشہ سے مخالفت کرتے آئے ہیں لیکن انکی نہیں سُنی جاتی کبھی اقتدار کی خاطر کبھی مفادات کی خاطر یہ اغیار کے ہاتھوں میں چلے گئے۔مجھے سعودی عرب سے اپنی ہزار جانوں سے بڑھ کر پیار ہے مگر اس پیارے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ میں سعودی حکومت کی اسلام کے خلاف کی جانے والی پالیسز کا بھی دفاع کروں سعودی عرب کی سرزمین سے میرا پیار میرے نبی ﷺ کی بدولت ہے جو کسی حکومت کی بدولت کبھی کم نہیں ہوسکتا بس افسوس ہوتا کہ ایسی مقدس ترین جگہ پہ حکومت کرتے لوگ نہ جانے مفادات کی خاطر کس اندھے کنوئیں میں گرتے جارہے ہیں۔جیسے آلِ سعود میں اسلام دشمن پالیسز بنانے
والے بھی سعودی عربی نہیں ہیں۔
ولاعلم بالصواب
خالص خوراکیں چھوڑ کر مصنوعی غذاؤں کی صورت میں دجالی کمپنیاں آج ہمیں اسقدر کھوکھلا کرچکی ہیں کہ جدید برانڈز، امپورٹڈ خوراکیں، کولڈ ڈرنکس جو کسی طرح زہر سے کم نہیں ہیں جس میں خاص کر انٹرنیشنل برانڈ آپکو کالا سفید رنگ جس میں 95فیصد پانی ہوتا ہے مہنگے داموں بیمارے سینکڑوں بیماریوں کے بیچی جارہی ہیں.
منرل واٹرز، ڈبے کا دودھ، ڈبے کے جوس، مصنوعی گوشت، ڈبے کا گھی، ڈبے کا مکھن، ڈبے ڈبے ڈبے ڈبے اور ڈبے سب کچھ ڈبہ ہوگا
اور ہم بھی اندر سے ڈبے کی طرح کھوکھلے ہوگئے۔ یہی ڈبے کی چیزیں نہ صرف ہمیں اندر سےکھوکھلا کرچکی ہیں بلکہ ہمیں ہی بیماریوں میں ڈال کر ایک جانب یہودی خزانے بھر رہے ہیں ، دوسری جانب انہی خوراکوں کی وجہ سے طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا کرکے کثیر زرِ مبادلہ کمایا جاتا ہےاور تیسری جانب ہماری ساری دیسی اور قدرتی غذاؤں کو ہمارے شجرِ ممنوع بنا دیا گیا آج ہم ان خالص غذاؤں کو کراہت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور جب دجال آئے گا اور ہمارے پاس کچھ نہیں ہوگا.
دُنیا بھر کے حکمران طقبے کو خاص کر ہدف بنایا گیا ہے کیونکہ ملکوں کے فیصلے انہوں نے لینے ہوتے ہیں
مقتدرحلقے پانی پہلے ہی منرل واٹر پیتے ہیں تو قدرتی پانی کو محفوظ کرنے اور ضائع ہونے سے بچانے کا خیال ہی نہیں آتا جب ذہن نشین کرلیجیے کہ یہی منرل واٹر جو دکھنے میں صاف نظر آتا ہے تاثیر کے لحاظ سے جوہڑ کے پانی سے ذیادہ گندہ ہوتا ہے، خوراکیں امپورٹ یا "ڈبے" والی کھاتے ہیں تو کیا ضرورت قدرتی خوراک کی جانب دھیان دیا جائے اب جب دجال آئے گا تو ہماری ساری غذائیں اور سارا پانی بند ہو گا اور مجبور و محکوم لوگ ایک گھونٹ پانی اور ایک نوالہ روٹی پہ اسکی خدائی تسلیم کرلیں گے اور آج ہم اپنے اردگرد نظر دُوڑا کردیکھ لیں کیا حالات ہیں خاص کر برانڈڈ اور امپورٹ کے شکار طبقہ کس طرح دوائیوں پہ جی رہا ہے۔
ایک بڑے افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ہماری مائیں بھی اپنے سر سےبوجھ اتارنے اور ماڈرن کہلوانے کے چکروں میں بچوں کو قدرتی غذاؤں سے محروم کرے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے حوالے کردیتی ہیں اور اللہ جانے کے بچے کے اندر کیا کیا ہوتا ہے کس نے دیکھا۔ جو جتنا ماڈرن بننےکی کوشش میں ہوتا ہے وہ اتنا برا پھنستا جا رہا ہے۔
یہ سارا کچھ آج ٹیکنالوجی کی مدد سے ہو رہا ہے اور آگے اس میں مزید جدت آئےگی ساری دُنیا میں موجود جاسوسی کا نظام اور آج ہر فرد کی شکل و صورت، فنگرپرنٹ، آواز، آنکھوں کےخدوخال، اپنی، خاندان کی شناخت سب کچھ اسی دجال کے لیے جارہا ہے سب کچھ جا رہا ہے۔۔اللہ پاک آپکو مجھے اور تمام مسلم امہ کو اس فتنہِ دجال سے محفوظ رکھے آمین ....................دعا گو
شاہین اسلم راٹھور کراچی
Comments
Post a Comment
If you have any question than feel free contact me.